رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے رکن آیت الله محمد مهدی شب زنده دار نے اپنے ھفتہ وار درس اخلاق میں دعای شریف مکارم الاخلاق کی شرح کرتے ہوئے کہا : انسان ایسے راستہ کی جانب قدم بڑھائے جو اطاعت الھی کا راستہ ہو ۔
آیت الله شب زنده دار نے نیت کو عبادتوں کی روح و جان اور کہا: ممکن ہے کسی عمل کی بذاتہ خود زیادہ اہمیت نہ ہو مگر اس عمل کی نیت اگر الھی ہو تو عمل اعلی ترین مرتبہ پر ہوتا ہے ، اگر انسان اپنے عمل اور نیت کو الھی قرار دے تو عمل کی اہمیت بڑھ جاتی ہے ۔
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کے عمل کا معیار فقط اللہ کی رضا ہونا چاہئے کہا: انسان خود کو شرک اور ریا سے دور رکھے نیز اپنے عمل کی نیت کو فقط الھی قرار دے ، آیات اور روایات بھی اس بات پر بہت زیادہ تاکید کرتی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نیت اور عمل خالص کو قبول کرتا ہے ، انسان غور و فکر اور مشق کے ذریعہ اپنی نیت کو صحیح کرسکتا ہے ، حوزہ علمیہ فقط اصالت عموم و اطلاق پر بحث و گفتگو کا مقام نہیں ہے یقینا ان باتوں پر توجہ ضروری ہے مگر اخلاقیات حوزہ علمیہ کی اساس و بنیاد ہیں ، انہیں باتوں کو بنیاد و اساس اور دیگر چیزوں کو کھانے میں نمک کے مانند جانا جائے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۷